اردو آفیسرس کا سیاست میں انگریزی / تلگو ترجمہ لکچرس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ اقلیتی بہبود اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے زیر اہتمام اردو آفیسرس گریڈ I کے 6 اور گریڈ II کے 60 پوسٹ کے لیے 20 مئی کو ہونے والے تحریری مسابقتی امتحان کے لیے تقریباً 5 ہزار امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ۔ اس میں آبجکٹیو ٹائپ کے 75 نشانات کا پارٹ I اور سبجکٹیو ٹائپ ترجمہ کا دوسرا حصہ 125 نشانات کا ہے ۔ اس کا دونوں حصوں پر مشتمل سوالی پرچہ کا ایک اہم اور معلوماتی ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) 6 مئی اتوار کو 2 تا 5 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ مسز تبسم انگریزی کے 60 نشانات پر لکچر دیں گی ۔ مسٹر انیل تلگو ترجمہ پر لکچر دیں گے ۔۔