حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو آفیسرس گریڈ I کے 6 اور گریڈ II کے 60 پوسٹ کیلئے 20 مئی کو امتحان ہے ۔ اس میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے اتوار 13 مئی کو 2 بجے تا 5 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر گرانڈ ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔ 200 نشانات کے دونوں پرچے آبجکٹیو ٹائپ / سبجکٹیو ٹائپ سوالی پرچے دئیے جائیں گے ۔ سلامہ سنٹر پرانی حویلی پر 10 مئی کو ورکشاپ ہے ۔۔