حیدرآباد ۔ 7۔ اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ میں اردو آفیسرس کے تقررات سے متعلق مقدمہ کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ جسٹس پی نوین راؤ کے اجلاس پر آج مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ حکومت کی جانب سے گورنمنٹ پلیڈر نے حلفنامہ داخل کیا۔ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بھی حلفنامہ داخل کیا گیا تاہم جج نے حلفنامہ کے ادخال میں تاخیر کی وجوہات دریافت کی ۔ حکومت کے حلفنامہ پر مباحث کیلئے درخواست گزار کے وکیل نے وقت مانگا ۔ انہیں 60 منتخب گریڈ II عہدیداروں کو نوٹس جاری کرنی ہے، جنہیں عدالت نے مقدمہ میں فریق بنانے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس نوین راؤ نے فریقین کے مباحث کے لئے سماعت کو چہارشنبہ کیلئے ملتوی کردیا۔