اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں انٹر اور بی اے، بی کام میں داخلے

حیدرآباد ۔ 23 جون (راست) پرنسپل اردو آرٹس کالج حمایت نگر کی اطلاع کے مطابق انٹرمیڈیٹ CEC/HEC گروپ اور انڈر گریجویٹ پروگرامس یعنی بی اے، بی کام میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر عتیق اقبال پرنسپل کے بموجب اردو میڈیم ایس ایس سی کامیاب اور انگلش میڈیم سے دسویں جماعت کامیاب معہ زبان اختیاری یا ایک پرچہ اردو کامیاب کرنے والے امیدواروں کے علاوہ NIOS/TOSS یا APOSS سے دسویں جماعت کامیاب امیدوار انٹرمیڈیٹ میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اسی طرح انٹرمیڈیٹ بورڈ APOSS/TOSS/NIOS سے کامیاب طلباء ڈگری میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈگری داخلوں کیلئے ویب سائیٹ www.dost.cgg.gov.in پر داخلوں کیلئے تیسرے مرحلے کیلئے فوراً رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ البتہ انٹرمیڈیٹ کیلئے راست دفتر سے درخواست فارم حاصل کرکے داخلہ لے سکتے ہیں۔ نشستیں محدود ہیں۔ اس لئے داخلے میں عجلت کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے کالج کے اوقات کار صبح 9 تا 2 بجے دن یا فون نمبر 040-233227330 ، 9618219748 پر ربط کریں۔