اردو آرٹس ایوننگ کالج میں داخلے

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پرنسپال اردو آرٹس ایوننگ کالج کی اطلاع کے بموجب کالج ہذا میں داخلے جاری ہیں ۔ اردو آرٹس ایوننگ کالج حمایت نگر ، حیدرآباد دکن کا قدیم ترین کالج جو عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ اور حکومت سے ایڈیڈ ہے ۔ جس کا قیام 1962 میں اردو زبان کی تعلیم اور فروغ کے لیے عمل میںلایا گیا جو شام 5 بجے تا 9 بجے کے اوقات میں کام کرتا ہے ۔ یہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ لکچررس کی نگرانی میں تعلیم دی جاتی ہے ۔ جہاں انٹرمیڈیٹ کامرس ، معاشیات اور شہریت ( سی ای سی ) ، تاریخ ، معاشیات ، سیاسیات اور شہریت ( ایچ ای سی ) کے علاوہ بی کام جنرل ، بی اے تاریخ ، سیاسیات ، ماڈرن لینگویج بی اے معاشیات ، سیاسیات پبلک ایڈمنسٹریشن کورسیس میں داخلے لیے جاسکتے ہیں ۔ ملازمت پیشہ افراد بھی شام کے اوقات میں تعلیم پاسکتے ہیں ۔ خواہش مند شام 5 بجے تا 9 بجے کے دوران دفتر کالج ہذا سے فارم حاصل اور داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 23227330 ۔ 8686558969پر رابطہ کریں ۔۔