اردن کی سرحد پر خود کش بم دھماکے ، 6فوجی ہلاک

عمان، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ملک شام اور اردن کی سرحد پر ایک خود کش کار بم دھماکے میں اردن کے 6سکیورٹی جوان ہلاک ہوگئے ہیں ۔سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ شام کی سرحد کی طرف سے تیز رفتار سے آرہی ایک گاڑی فوجی چوکی سے ٹکرا گئی جس کے بعد کافی زوردار دھماکہ ہوا۔ اس سے وہاں تعینات 6پولیس والوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گاڑی دھماکہ خیز مادوں سے بھری ہوئی تھی۔یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی ابھی کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔