اردن میں 8 برس بعد 11 مجرموں کو پھانسی

عمان ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اردن میں 8برس بعد 11مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،یہاں گزشتہ 8برس سے پھانسی کی سزا پر پابندی عائد تھی۔تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اردن کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حکام کا کہناہے کہ تمام افراد پر 2005اور2006 میںقتل کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ان کاشدت پسندوں یا سیاسی تنظیموں سے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔