واشنگٹن ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس بات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ملاقات کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیںکیا گیا ہے۔ سینڈرز نے بتایا کہ یہ ملاقات دوطرفہ مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سے پیشتر صدر اردغان کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر جرمن اور برطانوی سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے مبارکباد کے ٹیلیفون کئے تھے۔