استنبول ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے جمعرات کے روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔ حال ہی میں مکہ مکرمہ او آئی سی کے اہم اجلاس میں اردغان نے شرکت نہیں کی تھی۔ اردغان کے دفتر سے جاری ایک اطلاع میں بھی یہ بتایا گیا کہ صدر موصوف نے عیدالفطر کی مبارکبادی کے علاوہ دورخی اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہیکہ اردغان کی غیرحاضری میں او آئی سی کے اہم اجلاس میں ترکی کے وزیرخارجہ نے ملک کی نمائندگی کی تھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ گذشتہ سال اکٹوبر میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد ترکی اور سعودی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔