ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ دونوں کو اکثر ساتھ بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہ جوڑا دبی زبان میں اپنے پیار کو قبول بھی کرچکا ہے۔ اب یہ دونوں اپنے رشتہ کو نیا نام دینے والے ہیں۔ 12 سال چھوٹے ارجن سے ملائکہ اپریل میں شادی کرنے والی ہیں۔ کہا جارہا ہے یہ جوڑا 19 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ ارجن اور ملائکہ کی طرف سے اب تک کسی طرح کا کوئی اعلان تو نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا اپنے رشتہ کو نام دیتے ہوئے شادی کرنے جارہا ہے۔ دونوں کے اپریل میں شادی کرنے کی خبریں بہت دنوں سے آرہی ہیں۔ اب جاکر تاریخ سامنے آئی ہے ساتھ ہی یہ شادی رسم و رواج سے ہوگی۔ امریتا اروڑہ اور کرینہ کپور خان ملائکہ کی برائیڈ میٹس ہوں گی۔ ملائکہ کی ارجن کپور کے ساتھ یہ دوسری شادی ہوگی۔ ملائکہ اور ان کے سابق شوہر ارباز خان تقریباً 17 سال تک ساتھ رہے ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے۔ رنویر اور دیپیکا کے علاوہ مہمانوں کی فہرست میں کئی سلیبرٹیز بھی ہیں۔ اس شادی کا دعوت نامہ کچھ خاص لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ انوپما چوپڑہ کے چاٹ شو میں ملائکہ نے کہا تھا کہ ان کی شادی میں ارجن کے قریبی دوست رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ ملائکہ کا گرل گینگ بھی شامل ہوگا۔ ذرائع کی مانیں تو دونوں نے اپنے میک اپ مین اور ہیر آرٹسٹ تک کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ شادی سے جڑی کوئی بھی جانکاری کسی سے شیر نہ کریں، لیکن ان سبھی خبروں پر فلم پروڈیوسر اور ارجن کپور کے والد بونی کپور نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ سبھی خبریں صرف افواہیں ہیں۔ ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ بونی کی اس بات سے یہ تو صاف ہوگیا کہ ابھی ملائکہ اور ارجن کی شادی کی شہنائیوں میں دیر ہے۔