ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی اگلے سال شادی

بالی ووڈ کی سب سے ہاٹ ہیروئنوں میں شمار ملائکہ اروڑہ ان دنوں اداکار ارجن کپور کے ساتھ اپنے ریلیشنس کو لے کر کافی سرخیوں میں ہے۔ خبر ہے کہ ملائکہ اور ارجن اپنے رشتہ کو آفیشل کرتے ہوئے اگلے سال شادی کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ دوبئی میں اپنی 45 ویں سالگرہ بھی منائی ہے۔ اب بتایا جارہا ہے کہ ملائکہ کے دوست ارویند اور تانیہ دوباشہ ارجن کپور کے لئے ایک پارٹی کا اہتمام کرنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہیکہ ملائکہ کے دوست اپنے گروپ میں ارجن کا استقبال کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ ایک پارٹی کا اہتمام کریں گے۔ پارٹی کے لئے ملائکہ اور ان کے سبھی دوست کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بتایا جارہا ہے کہ اس پارٹی میں وکرم پنڈت، شویتا بچن نندہ، کرشمہ کپور اور ان کے کئی دوست شامل ہونے والے ہیں۔ یہ جوڑا عمر کو لے کر بھی خبروں میں ہے ارجن کپور 33 سال کے ہیں دونوں کی عمر میں تقریباً 12 سال کا فرق ہے لیکن پیار عمر کہاں دیکھتا ہے اب تو دونوں نے شادی کا فیصلہ ہی کرلیا ہے۔