اداکارہ کیارا اڈوانی سلور اسکرین پر شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ اداکار شاہد کپور تلگو کی سوپر ہٹ فلم ارجن ریڈی کے ری میک میں کام کرنے جارہے ہیں۔ خبر تھی کہ فلم میں شاہد کپور کے مقابل تارا ستاریہ کا انتخاب کیا جارہا ہے لیکن بات نہیں بن سکی اور اب کہا جارہا ہے کہ ارجن ریڈی کے میکرز نے تارا کو تبدیل کرنے کے لئے نئی ہیروئین کی تلاش کرلی ہے۔ وہ ہے کیارا اڈوانی اب کیارا ارجن ریڈی کے ری میک میں شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیںگی۔ اس ری میک کو سندیپ ونگا ڈائرکٹ کریں گے۔ ارجن ریڈی کو بھی سندیپ ونگا نے ہی ڈائرکٹ کیا تھا۔