امراوتی۔ 31 اگست (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے تیر انداز وی جیوتی سریکھا کو ایک کروڑ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہیں دو دن قبل باوقار ارجن ایوارڈ دیا گیا تھا۔ چیف منسٹر نے ان کیلئے وجئے واڑہ میں 500 مربع گز اراضی اور سرکاری ملازمت کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ سریکھا نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر تیر اندازی کے شعبہ میں نمایاں مظاہرہ پر چیف منسٹر نے ان کی ستائش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔