سانٹیاگو۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہیلی کاپٹر جس میں فلم بندی کیلئے ایم ٹی وی کے ریالیٹی شو کی ٹیم سوار تھی مغربی ارجنٹینا میں حادثہ کا شکار ہوگیا ‘کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بیل2006ہیلی کاپٹر ایک ذخیرہ آب پر سے پرواز کررہا تھا اور ایک ہزار کلومیٹر کی بلندی پر تھا جب کہ پوٹریرریلیوس ڈی منڈوزاتالاب میں گرکر غرق ہوگیا ۔ وزیرصیانت برائے منڈوزاصوبہ میں سرکاری خبر رساں ادارہ ٹیلام کو اطلاع دی کہ پائیلٹ اورایک ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے ۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس میں کتنے افراد سوار تھے ۔یہ جاریہ سال دوسرا مہلک ہیلی کاپٹر حادثہ تھا ۔