ارجنٹائنا میں آمریت :29افرادکو عمر قیدکی سزا

بیونس آئرس، 30نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائنا کی ایک عدالت نے 1976-1983 کی آمریت کے دوران اغوا، تشدد اور قتل کے واقعات کے تقریباً 800 معاملات پر سماعت کرتے ہوئے 29 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔یہاں کی ایک عدالت نے ’بلائنڈ اینگل آف ڈیتھ‘ اور ’دی ٹائیگر‘نام سے بدنام زمانہ مجرموں سمیت جملہ 29اافراد کو کل عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بحریہ کے سابق کپتان الفریڈو ایسٹیز اور کپتان جارج ایکوستا سمیت کئی مدعا علیہ جنگی جرائم کے معاملہ میں خفیہ جیل اور ٹارچر سیل میں تبدیل بحریہ کے ای ایس ایم اے میکنکس اسکول میں پہلے سے ہی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔سماعت کے دوران آمریت کے دورمیں جنگی جرائم کے دیگر معاملات میں 19 لوگوں کو 8سے 25 سال قید تک کی سزا سنائی گئی ہے ۔