نیویارک ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سال 2013ء میں 175,000 ارب پتی گھرانے تھے جو اسے دنیا بھر میں 15 واں رینک دلاتے ہیں، دولت کا تجزیہ کرنے والے ادارہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی 14 ویں سالانہ رپورٹ نے کہا کہ دنیا میں گزشتہ سال ارب پتی گھرانوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 16.3 ملین ہوگئی۔ ہندوستان توقع ہے کہ دنیا بھر میں 2018ء تک 7 ویں دولت مند ترین قوم بن جائے گا۔