ارب پتی ڈونالڈ ٹرمپ کی 10 ڈالر عطیہ کی اپیل

واشنگٹن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ارب پتی ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی عوام سے خواہش ہیکہ وہ انہیں رقمی مدد کرے۔ انہوں نے فنڈس کیلئے خصوصی مہم چلاتے ہوئے گذشتہ ہفتہ ایک دن میں تین ملین ڈالر کی رقم جمع کی تھی۔ انہوں نے عطیہ دہندوں سے اپیل کی ہیکہ وہ 10 ڈالر یا اس سے زائد کی رقم بطور عطیہ دیں۔ انہوں نے ایک ہی دن میں اس اپیل کے ذریعہ کافی رقم اکھٹا کی اور کہا کہ ان کا ایک ای میل ہی کافی ہوگیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی مہم چلانے کیلئے اس وقت رقم کی سخت ضرورت ہے۔