اراضی کی حوالگی کا مقدمہ، روشیا کو ہائی کورٹ سے راحت

حیدرآباد 6 اکٹوبر (پی ٹی آئی) ٹاملناڈو کے گورنر کے روشیا کے خلاف حصول اراضی کے اعلامیہ سے دستبرداری کے ضمن میں زیرسماعت مقدمہ کو حیدرآباد ہائی کورٹ نے آج کالعدم کردیا۔ اے سی بی کی خصوصی عدالت نے اس مقدمہ کے ضمن میں سابق متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر کے روشیا کے خلاف سمن بھی جاری کی تھی جس کے خلاف روشیا نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر اس مقدمہ کو کالعدم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اے سی بی عدالت نے زیرسماعت درخواست کے مطابق ماضی میں جب روشیا چیف منسٹر تھے، حکام نے حیدرآباد کے علاقہ امیرپیٹ میں 9 ایکر اراضی قانونی انداز میں چند افراد کے حوالہ کردیا تھا جو مبینہ طور پر اس اراضی کے حقیقی مالکین نہیں تھے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے آج صادر کردہ احکام میں اس تاثر کا اظہار کیاکہ اس فیصلہ کے لئے روشیا کی جانب سے اثر و رسوخ استعمال کئے جانے کا کوئی ثبوت نہیں پایا گیا۔