اراضی تنازعہ پر تصادم میں 6 افراد زخمی

بہرائچ ( اترپردیش ) ۔ 29 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بہرائچ میں اراضی کے تنازعات پر دو گروہوں کے درمیان تصادم میں 6 افراد زخمی ہونے کے بعد کشیدگی پھیل گئی ۔ فندوال گاؤں میں سابق صدر گرام پنچایت یعقوب اور اس کے حامیوں کے ساتھ ایک اراضی کے تنازعہ پر موجودہ صدر ونود ورما اور ان کے ساتھیوں کا تصادم ہوگیا ۔ جس میں اینٹوں کا استعمال اور فائرنگ کی گئی اور علاقہ میں 4 دکانات کو بھی نذر آتش کردیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سالک رام ورما نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا دونوں فریقوں نے 61 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا ہے جب کہ 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔