اراضیات کے رجسٹریشن کی پالیسی کا جون سے نفاذ

حیدرآباد۔/18اپریل، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اراضیات کے رجسٹریشن کی نئی پالیسی کا جون سے نفاذ ہوگا۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اراضیات کے رجسٹریشن کی نئی پالیسی کا مقصد اس عمل کو شفاف بناتے ہوئے رشوت اور تاخیر کا خاتمہ کرنا ہے۔ کے سی آر نے اس مسئلہ پر وزراء اور متعلقہ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا اور ہدایت کی کہ تجربہ کے طور پر جون سے مکمل پانچ منڈلوں میں پائیلٹ پراجکٹ شروع کیا جائے اور دوسرے مرحلے کے تحت 30 منڈلوں میں نئے طریقہ کار کو روبہ عمل لایا جائے۔