حیدرآباد۔ 25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)حکومت تلنگانہ نے ریاست میں اراضیات‘ عمارات اور اپارٹمنٹس کی مارکٹ ویلیو میں دوسرے سال بھی کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح مارکٹ ویلیو میں یکم اگست سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ حکومت نے ساتھ ہی ساتھ جائیدادوں کی رجسٹری کے اخراجات کو بھی 30فیصد نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ایسا اس لئے کیاگیا ہے کیونکہ رئیل اسٹیٹ ڈیلرس نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اس سے ریاست تلنگانہ اور بالخصوص حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے علاقوںمیں زمین و جائیدادکے کاروبار پر برا اثر پڑے گا اور معاملتوں میںکمی سے حکومت کی آمدنی متاثر ہوجائے گی۔