حیدرآباد 7 اگست (سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی نے کہا کہ ریاستی حکومت بہت جلد اراضیات کی مارکٹ قدر میں اصافہ کا منصوبہ رکھتی ہے اس کا مقصد ریاست میں اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن فیس کی وصولی کو بہتر بنانا بھی ہے ۔ مسٹر محمود علی نے جو وزیر مال بھی ہیں آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کی جانب سے سرکاری اور اسسٹنمٹ اراضیات کی نشاندی کرنے سروے کروایا جائے گا۔ متحدہ آندھرا پردیش میں گذشتہ دو دہوں کے دوران سرکاری اراضیات پر نا جائز قبضے ہوئے ہیں ان قبضوں کو برخاست کرانے کی اولین کوشش کی جارہی ہے۔