اراضیات پر غیر مجاز قابضین کیخلاف سخت کارروائی

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے اراضیات پر غیر مجاز قبضہ کرنے والوں اور موجودہ حالات میں پائے جانے والے غیر مجاز قابضین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں اور کہا کہ اگر کوئی غیر مجاز قابض واقعی بالکلیہ طور پر غریب ہو تو اس کو اس اراضی کا پٹہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اعلی عہدیدار سے خواہش کی اور غیر مجاز قابضین کے پاس سے اراضیات حاصل کرلینے یا کھینچ لینے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ اراضیات پر کئے ہوئے غیر مجاز قبضہ داروں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کیس درج کرنے سے ہر گز گریز نہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راونے مزید کہا کہ غیر مجاز قبضوں کے حامل افراد خواہ وہ کسی بھی عہدہ پر فائز کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ شہر حیدرآباد میں غیر مجاز قبضوں کی متعدد شکایات پر آج ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور بعد تفصیلی جائزہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے اراضیات کو غیر مجاز قبضوں سے بچانے کی ذمہ داریاں چیف سکریٹری تلنگانہ کی زیر قیادت فرائض انجام دینے والے سکریٹریوں کے تفویض کئے ۔ باوثوق درائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ غیر مجاز قبضوں کیلئے کوئی موقع فراہم نہ ہونے جیسے اقدامات کی چیف سکریٹری کو ہدایات دیں اور کہا کہ اس سلسلہ میں ایک علحدہ جامع قانون سازی بھی مرتب کی جائے گی۔ اور سرکاری اراضیات پر کئے جانے والے غیر مجاز تعمیرات کو با قاعدہ بنانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے کہا کہ غیر مجاز قابضین کو کسی بھی صورت میں نہ ہی برداشت کرے گی اور نہ ہی انہیں معاف کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات سے متعلق سخت موقف اختیار کرنا بعض افراد کو ناگوار گذر رہا ہے لیکن میں ہر گز کسی سے خوفزدہ ہونے والا نہیں ہوں ۔ طاقتور ہو یا بڑا آدمی اس کی کوئی پرواہ نہیں کی جائے گی قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اراضیات پر قبضہ کرنے والے افراد غریب اور بے زمین ہیں تو ان کیلئے پٹہ جات دیئے جائیں ۔