اذاں کے احترام میں اتم کمار ریڈی نے تقریر روک دی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے اذاں کے احترام میں اپنی تقریر کو روک دیا ۔ جمعیت العلماء کے اکابرین سے ملاقات کے موقع پر جب اتم کمار ریڈی تقریر کررہے تھے نماز ظہر کیلئے اذاں کی آواز بلند ہوئی ۔ اذاں کی آواز سنتے ہی صدر پردیش کانگریس نے بطور احترام تقریر کو روک دیا ۔ اذاں کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے تقریر کو جاری رکھا اور نماز کے وقت سے قبل تقریر کو ختم کردیا ۔ علماء کرام نے اتم کمار ریڈی کی ستائش کی کہ انہوں نے مذہبی روا داری کا ثبوت دیا ۔ اتم کمار نے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام ہماری تہذیب کا حصہ ہے ۔اتم کمار ریڈی حالانکہ اس جلسہ میں قدرے تاخیر سے پہونچے تھے تاہم انہوں نے اذان کے وقت تقریر روک دی اور نماز سے قبل تقریر مکمل بھی کردی ۔