حیدرآباد 31 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش کے وزیر صحت کے سرینواس نے آج ضلع حکام کو ہدایت دی کہ وہ موسمی امراض کے پھوٹ پڑنے کے تعلق سے چوکس رہیں اور احتیاط برتیں۔ وزیر موصوف نے ضلع کلکٹرس اور ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور ان کو ہدایت دی کہ وہ پرائمری ہیلت سنٹرس میں ادویات کا مناسب اسٹاک رکھیں اور چوکسی برتیں تاکہ موسمی امراض اور متعدی امراض کو پھیلنے سے روکا جائے ۔ بارش میں ان امراض کا خدشہ رہتا ہے ۔ حکام کو چاہئے کہ وہ عوام میں شعور بیداری کا اہتمام کریں۔ پرنسپل سکریٹری ہیلت ایل وی سبرامنیم اور دوسرے ویڈیو کانفرنس میں شریک تھے ۔