مصوری کی اسلامی نمائش کی ستائش، جناب قمرالدین چیرمین اقلیتی کمیشن کا تاثر
حیدرآباد۔29جولائی(سیاست نیوز) انجمن ریختہ گویان کے زیراہتمام اُردو ہال حمایت نگر میں مصور جناب احمد فصیح الدین ( فکر نلگنڈوی ) کی مصوری پر مشتمل سہ روزہ اسلامی تصویری نمائش کے دوسرے روزچیرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن جناب قمر الدین‘ ڈائرکٹر سکریٹری اُردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور‘ مولانا مظفرعلی صوفی ابولعلائی صدرنشین کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ ‘ جناب مرتضی فاروقی ( موظف ) ڈپٹی کمشنر محکمہ آبکاری ‘ مشیر انجمن ریختہ گویان جناب عبدالرحیم خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔بعدازاں اس ضمن میںایک مشاعرہ بھی منعقدہوا جس کی نگرانی ڈاکٹر فاروق شکیل نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدعو شعراء میں مسرس رشید الدین رشید‘ محمد شاہد‘ سردار سلیم‘ سیدسمیع اللہ سمیع حسینی‘معین امر بمبو‘ اطیب اعجاز‘ وحید پاشاہ قادری‘ کوکب ذکی‘فکر نلگنڈوی کے علاوہ دیگر نام شامل ہیں۔ محبو ب خان اصغر نے کاروائی چلائی اور اپناکلام بھی پیش کیا۔اس موقع پر جناب قمر الدین نے فصیح الدین کی مصوری کوقابل ستائش قراردیا۔انہو ںنے آرٹ اینڈ کلچر کوتلنگانہ کی تہذیب کا عظیم حصہ قراردیا۔اس کے علاوہ انہو ںنے انجمن ریختہ گویان او ردیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ جناب قمر الدین نے اقلیتی کمیشن کے تلنگانہ میںجاری خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کمیشن کے صدر کی حیثیت سے انہو ںنے تلنگانہ کے 16اضلاع کودورہ کرتے ہوئے وہاں کے اقلیتوں کودرپیش مسائل کاجائزہ لیاہے اور بتایا کہ کمیشن کی نوٹس پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں اُردو ذریعہ تعلیم کا کس طرح احیاء عمل میںلایا گیا اور ویب سائیٹ پر اُردومیڈیم داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہو ںنے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے مسائل کمیشن سے رجوع کریں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہاکہ ضلع نلگنڈہ ادبی سرگرمیوںمیںکافی مقبول ہے۔ انہوںنے انجمن ریختہ گویان کی بھی ستائش کی اور کہاکہ اُردو کی ترقی وترویج میںمذکورہ انجمن ائے دن کچھ نہ کچھ سرگرمیو ںکو جاری رکھے ہوئے ہے وہ قابل تقلید ہے۔ مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی نے نمائش کی سراہنا کی ۔ انہوں نے بھی انجمن ریختہ گویان کی ستائش کی ۔