حیدرآباد 26 اگسٹ (پریس نوٹ) قاری فیض صدیقی کے بموجب 2 ستمبر اتوار شام 6 بجے سہیل منشن مہدی پٹنم روبرو محبوب فنکشن ہال پلر نمبر 17 ادارہ ادب صادق و بزم مزاح صادق کے جلسے و طرحی مشاعرے منعقد ہوں گے۔ ادب صادق کی طرح ’’دل کا گلشن بھی میرا مہکنے لگا‘‘ (قافیہ بھھٹنکے ۔ سلکنے) ردیف لگا ہوگی۔ بزم مزاح صادق کی طرح ’’چُرا کے لایا ہوں میں اک غزل اُستاد کے گھر سے‘‘ قافیہ ۔ ڈر ردیف سے ہے۔ جلسے کا آغاز قاری انیس احمد اور قاری فیض صدیقی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق خیرمقدمی و تعارفی تقریر کریں گے۔ مذاکرہ بعنوان ’’پڑوسی ملک پاکستان کی نئی حکومت اور ہندوستان کی حکمت عملی‘‘ منعقد ہوگا۔ جس میں اسکالرس حصہ لیں گے۔ مذاکرہ کے بعد جناب یوسف روش کے 3650 مشاعرے مکمل ہونے پر ایک تہنیتی جلسہ بھی منعقد ہوگا۔ شکاگو امریکہ سے تشریف لائے ممتاز ادیب بشیر انور کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ آخر میں پروفیسر سلیمان اطہر جاوید کے انتقال پر خراج کی پیشکشی اور قرارداد منظور کی جائے گی۔ یہ ادارہ ادب صادق کی 397 واں اور بزم مزاح صادق کا ساتواں جلسہ و مشاعرہ ہوگا۔