حیدرآباد : ان دنوں سیاست میں فلم اداکار بھی دلچسپی دکھارہے ہیں۔ فلم اسٹار چرنجیوی ، ٹالی ووڈ میگااسٹار رجنی کانت اور کمل ہاسن نے بھی فلموں کی دنیا سے ہٹ کر سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ اور ا ب ہندی او رتلگو فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پرکاش راج اب سیاست میں قسمت آزمانے جارہے ہیں ۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹر بلاگ پر اعلان کیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر بلاگ پر لکھا کہ ’’ سب کو نیا سال مبارک ، ایک نئی شروعات کے ساتھ ایک نئی ذمہ داری ، میں آپ کے تائید اور حمایت سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ لینے والا ہوں ۔ اب کی بار جنتا کی سرکار ۔‘‘ تاہم انہوں نے یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ کس مقام سے انتخابات لڑنے والے ہیں ۔ پرکاش راج اپنی بیباک بیانی سے جانے جاتے ہیں ۔
انہوں نے کھلے عام بی جے پی سرکار اور نریندر مودی پر تنقیدیں کی ہیں ۔
HAPPY NEW YEAR TO EVERYONE..a new beginning .. more responsibility.. with UR support I will be contesting in the coming parliament elections as an INDEPENDENT CANDIDATE. Details of the constituency soon. Ab ki baar Janatha ki SARKAR #citizensvoice #justasking in parliament too..
— Prakash Raj (@prakashraaj) December 31, 2018