2004 میں بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار قادر خان 11 برس کے وقفے کے بعد ایک بار پھرسے فلموں میں نظر آئیں گے۔سوپرا سٹار امیتابھ بچن نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست،ا سکرپٹ رائٹر اور اداکار قادر خان کی بالی وڈ میں واپسی کی خبر دی تھی۔اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے قادر خان چند برسوں سے فلموں سے دور تھے اور چل پھر نہیں پا رہے تھے لیکن اب وہ صحت مند ہو کر فلموں میں واپسی کر رہے ہیں۔قادر خان اپنی نئی فلم ’دماغ کا دہی‘ میں معروف ادکار اوم پوری کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں اور یہ باقاعدہ واپسی 11 سال بعد ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ 2004 میں آنے والی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ کے بعد قادر خان نے صحت کی وجہ سے بالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی تھی۔