اداکار سلمان خان کیخلاف صحافی کی شکایت

ممبئی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف صحافی اشوک شیام لال پانڈے نے شکایت درج کروائی ہے کہ جب ایک مقامی صحافی نے اداکار کی تصویر لی تو سلمان خان نے اُس پر حملہ کرتے ہوئے اُس کا فون چھین لیا۔