حیدرآباد۔6اپریل ( این ایس ایس ) اے ایم آر ‘ اے پی اے آر ڈی کے نام کی تبدیلی کے تحت حکومت تلنگانہ نے آج سرکاری حکمنامہ جاری کیا ‘ جس کے ذریعہ اب اس ادارہ کا نام تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( ٹی ایس آئی پی اے آر ڈی ) رکھا گیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی آندھراپردیش تنظیم جدید قانون 2014ء کی دفعہ 6 کو گذشتہ سال مارچ میں وضع کیا تھا جس کی 2جون 2014ء کو نئی ریاست تلنگانہ کا یوم تاسیس قرار دیا گیا تھا ۔ تقسیم کے بعد کمشنر اے ایم آر اے پی اے آر ڈی راجندر نگر نے اس ادارہ کے نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ تنظیم جدید قانون کی رو سے دونوں ریاستی حکومتوں کے اتفاق کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔