ادارہ سیاست کے پروفیشنل کمپیوٹر کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کے محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں پروفیشنل کمپیوٹر کورسیس کا آغاز ہورہا ہے ۔ کمپیوٹر کورسیس میں ایم ایس آفس ، آٹو کیاڈ ، تھری ڈی میکس ، ڈی ٹی پی اور فلم اینڈ ٹی وی ایڈیٹنگ کی تربیت دی جارہی ہے ۔ ہر مہینہ مختلف کورسیس میں 100 سے زائد طلباء وطالبات ان کورسیس سے استفادہ کر کے شہر اور بیرونی ملک بہترین روزگار سے وابستہ ہیں ۔ داخلہ کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ خواہش مند رجسٹریشن کے لیے ادارہ سیاست سے رجوع ہوں یا پھر تفصیلات کیلئے ان نمبرات 9652813994 ۔ 9642786042 پر ربط کریں ۔۔