ادارہ سیاست کے زیر اہتمام آج خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں منعقد ہوگا ، اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ 13 ستمبر کو جو خواتین وقت کی کمی کی وجہ سے اپنا نام رجسٹر نہ کروائیں ہوں وہ اسپاٹ رجسٹریشن کروا کر حجامہ کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ صبح 9 بجے اپنا نام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں رجسٹر کروائیں ۔ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنی ٹیم ڈاکٹرس ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ ، ڈاکٹر ہاجرہ بیگم ، ڈاکٹر شاہین بانو ، ڈاکٹر سید سمینہ ، ڈاکٹر سعیدہ کوثر ممتاز کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس وغیرہ مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔ ایسے مریض جو کمر درد ، سر کا درد ، تھائیرائیڈ ، نیند کا کم آنا ، جلد کے امراض ، PLOD’s ، ذہنی تناؤ ، امراض نسواں ، جوڑوں کا درد ، بانجھ پن ، عرق النساء ، فالج ، گردن کا درد میں مبتلا ہو وہ اس کیمپ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہے ۔ ڈاکٹر مریض کی تشخیص کے بعد کپ کا تعین کریں گے اور مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ اپنا نام فون نمبر 8125249080 پر رجسٹر کروائے ۔ کیمپ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوگا ۔۔