ادارہ سیاست کی سرپرستی میں ایم ڈی ایف سے فلاحی و رفاہی خدمات جاری

ایم ڈی ایف کی دعوت افطار ، جناب زاہد علی خاں ، محمد فاروق حسین و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام آج شام دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، فاروق حسین رکن قانون ساز اسمبلی ، تلنگانہ پردیش کانگریس شعبہ اقلیت کے صدر نشین محمد خواجہ فخر الدین ، تلگو دیشم لیڈر علی بن سعید الگتمی ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔ جناب عابد صدیقی صدرایم ڈی ایف نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست کی سرپرستی میں مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے ملت اسلامیہ کی فلاحی و رفاہی خدمات کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ دوبدو پروگرام ، میڈیکل کیمپس ، گرمائی ووکیشنل سمر کیمپس کے ذریعہ متعدد عملی اقدامات کو روبہ عمل لایا گیا ۔ انہوں نے ایم ڈی ایف کے عہدیداروں وکارکنوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ملی خدمات کے اس مشن کو مزید مستحکم اور کامیاب بنانے کے لیے اپنا دست تعاون دراز کریں ۔ دعوت افطار میں ڈاکٹر ایس اے مجید ، ایم اے قدیر ، اقبال احمد خاں ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد خواجہ معین الدین ، شاہد حسین ، ایم اے واحد ، خدیجہ سلطانہ ، عابدہ بیگم ، کوثرجہاں ، شاہین افروز ، وحیدہ خاتون ، محمد احمد ، محمد نصر اللہ خاں ، احمد صدیقی مکیش ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، سید اصغر حسین ، میر انور الدین ، محمد تاج الدین ، خواجہ معین الدین ، نثار احمد بیگ ایڈوکیٹ ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، محمد سرور ، ریحانہ نواز کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ سید الیاس باشاہ نے دعا کی ۔ ڈاکٹر ایوب حیدری نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔۔