حیدرآباد 27 جولائی (راست ) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر 8 مسلم نعشوں کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میںلائی گئی اس طرح رمضان المبارک میں جملہ 31 مسلم نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ ادرہ سیاست نے رمضان المبارک میں تدفین کی درخواست وصول ہونے پر رمضان ہی کے آخری دن تک تدفین کی کوشش کی ۔ آج رات کی بارش سے بے چینی تھی۔ مولانا محمد عبدالجلیل امام مسجد فتح شاہ نگر نے نماز تہجد میں مرحومین کی مغفرت اور کار خیر میں حصہ لینے والوں کیلئے اجر عظیم کیلئے خصوصی دعا کی ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو موصولہ مراسلہ کے مطابق پولیس افضل گنج 2 ،پولیس آصف نگر 1 ،ریلوے پولیس کا چیگوڑہ 1 ،پولیس پہاڑی شریف 1 ،پولیس بہادر پورہ 1 ،ریلوے پولیس حیدرآباد 1 ،پولیس ونستھلی پورم 1 ،جملہ 8 مسلم نعشوں کی آج تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے قبرستان ہی میں پڑھائی ۔ شیخ عبدالعزیز صدر قبرستان کوکٹ پلی و عیدگاہ فیس IV میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے۔جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان کمیٹی اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا ۔