حیدرآباد ۔ یکم جنوری (راست) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ موصول ہوا جس میں زیر پرورش مسلمان صاحب کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح پی ایس گوپال پورم کے ، پی ایس مارکٹ، پی ایس حبیب نگر، پی ایس نامپلی، شاہ عنایت گنج پی ایس، پی ایس کالاپتھر اس طرح جملہ8 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل اور الوال چرچ ہوم سے حاصل کرکے قبرستان حاجی علی شاہ پور میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے صدر قبرستان میر محمود علی عرف قدیر بھائی کے علاوہ ارکان کمیٹی و اہلیان محلہ شاہ پور کا شکریہ ادا کیا۔ جناب محمد عبدالجلیل، محمد عبدالبشیر، سید امجد علی، زاہدہ بیگم اور سیدہ فہیم النساء اور محترمہ ایس تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی، ان ہی کے تعاون سے مسلم نعشوں کی تدفین کا سلسلہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے جاری ہے اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔