حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد ریاض الدین ایس پی ریلوے پی ایس کاچیگوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں دو مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح محمد شریف الامین پی ایس شاہ عنایت گنج کے مراسلے میں دو پی ایس پہاڑی شریف، ایک پی ایس گوپال پورم، ایک پی ایس عابد روڈ، ایک پی ایس بیگم بازار، ایک پی ایس راجندر نگر، ایک پی ایس مارکٹ، ایک اس طرح 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر خطیب مسجد محمدیہ نے قبرستان ہی میں پڑھائی۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان و صدر کوکٹ پلی عیدگاہ شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔