ادارہ سیاست کی جانب سے 10 مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 5؍ اگسٹ ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ہریش چندرا فاؤنڈیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیرپروش زاہدہ بیگم کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس طرح سیکنڈچانس ہوم سکندرآباد کے پادری کی درخواست وصول ہوئی جس میں خواجہ بیگم کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی اس کے علاوہ 8 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے درخواستیں وصول ہوئیں ۔ جملہ 10 مسلم نعشوں کو مختلف پولیس اسٹیشنوں سے حاصل کر کے زیر نگرانی سید عبدالمنان کی نگرانی میں قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لا ئی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید انعام الحق قادری امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج نے دواخانہ عثمانیہ میں پڑھائی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے دو مسلم خاتون کی نعشیں چرچ ہوموں سے حاصل ہونے پر بے حد افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ کیا اچھا ہوتا کہ یہ مسلم خاتون نعشیں کسی مسلم ہوم سے دستیاب ہوتیں ۔ جناب محمد عبد الجلیل نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ پاک اس کا اجر دنیا اور آخرت دنوں میں عطا فرمائے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے تدفین میں حصہ لینے پر سید عبدالمنان ‘ سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کا شکریہ ادا کیا ۔