ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعش کی تدفین

حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں صاحب ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر نعش کو حاصل کیا گیا جس کی شناخت محمد سلیم کی حیثیت سے ہوئی اور ان کی تدفین شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر جناب سید عبدالمنان سکندرآباد نے کہا کہ یہ مسلم نعش کسی مسلم ادارے سے ملتی تو بہترتھا ۔ بشری تبسم ، محمد عبدالجلیل ، زاہدہ بیگم ، وحیدہ عشرت ، محمد عمر نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے شیخ عبدالعزیز اور اہلیان محلہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔