حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بدویل چرچ میں زیر پرورش سارا بیگم کے انتقال پر متعلقہ عہدیدار نے جناب عامر علی خاں سے درخواست کی کہ وہ اس مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کروائیں۔ اسی طرح جناب شریف الدین کے مراسلہ میں شاہ عنایت گنج پی ایس سے(1) ، ریلوے پی ایس حیدرآباد (1)، پی ایس حیات نگر سے (1) جملہ 4 مسلم نعشوں بشمول خاتون نعش کی تدفین قبرستان گولی گوڑہ میں عمل میں لائی گئی۔ آج کی تدفین میں HOD ڈاکٹر محمد تقی کے علاوہ محمد عبدالرزاق، سرکار بھائی، محمد زبیر ہاشمی، محمد حسین شامل تھے۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں نے معتمد قبرستان جناب محمد خواجہ عبدالنعیم کی ستائش کی۔