حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن کاچی گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 50 سالہ مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 11 نعشیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سکندرآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا انعام الحق قادری نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج نے پڑھائی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشری تبسم نے ملت فنڈ میں تعادن کرنے والوں کیلئے دعاء کی ۔ ان ہی کے تعاون سے عالی جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں ادارہ سیاست کی جانب سے تدفین کا سلسلہ جاری رکھا ۔ مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاء اور ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔