حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو پی ایس چارمینار ، پی ایس کاچی گوڑہ کے علاوہ الوال چرچ ہوم سے مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ان مسلم نعشوں کا غسل کا اہتمام ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد تقی الدین کی نگرانی میں ہوا۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں صاحب کی ہدایت پر سید عبدالمنان ، سید زاہد حسین ، محمد عبدالجلیل ، سید زبیر ہاشمی ، تھرتھرے شاہ قبرستان بنسی لال پیٹ سکندرآباد پہنچے تاکہ ان مسلم نعشوں کی تدفین ہوسکے مگر حیرت اس بات کی ہے کہ کچھ لوگ قبرستان میں اس بات کی افواہ پھیلا دیے کہ قبرستان میں غیر مسلم نعشوں کی تدفین کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ جناب سید عبدالمنان نے ادارہ سیاست کے کام سے جب واقف کرایا تو یہ لوگ بہت متاثر ہوئے اور سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ ، محمد سلیم ، محمد عارف ، فہیم بھائی کے علاوہ دیگر حضرات بھی تدفین میں حصہ لیے ۔ جناب سید منان نے کہا کہ پولیس میں درخواست دینا اور پھر اس طرح افواہ پھیلانے کے بجائے یہ بھی تدفین میں تعاون کرتے تو اچھا تھا ۔ اللہ پاک ہم کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ جناب محمد عمر ، سید راج محمد ، محمد فصیح الدین ، وحیدہ عشرت ، سیدہ فہیم النساء اور بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لیے دعا کی ۔ ملت فنڈ ہی کے ذریعہ سیاست کی جانب سے تدفین کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی اور ورثا جہاں کہیں ہو اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے سی او وقف بورڈ محمد اسد اللہ نے عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری مسلم میناریٹی ویلفیر کا زمین مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔۔