حیدرآباد۔یکم اپریل، ( راست ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد شریف الامین پی ایس شاہ عنایت گنج کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح پی ایس افضل گنج کے مراسلہ میں 3، پی ایس بہادر پورہ 1، پی ایس حبیب نگر 1، پی ایس بیگم بازار 1، گوپال پورہ پی ایس 1، ہمایوں نگر پی ایس 1، پی ایس سیف آباد 1، پی ایس حسینی علم 1، پی ایس سیف آباد 1، اس طرح 11مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد انفعارنے پڑھائی۔ ادارہ سیاست کی جانب سے ایک ماہ میں 28مسلم نعشوں کی تدفین ملت فنڈ کے تعاون سے عمل میں لائی گئی جو عثمانیہ دواخانہ اور گاندھی دواخانہ سے حاصل کی گئی۔ سید منیر الدین، سیدعبدالمنان، سیدہ بدر النساء، سیدہ فہیم النساء، بشریٰ تبسم، زاہدہ بیگم اور محمد عبدالجلیل نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ نے جناب شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ و قبرستان کوکٹ پلی کے تعاون کرنے پر ان کی ستائش کی۔