ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد29ڈسمبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو عثمانیہ دواخانہ ایچ او ڈی ڈاکٹر محمد تقی کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 6مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے قبرستان گولی گوڑہ چمن میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی ۔ اس کام سے متاثر ہوکر ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس محمد جعفر اور محمد ممتاز علی نے ایک ہزار روپئے ملت فنڈ میں جمع کرائے اور کہا کہ ’سیاست‘ اور ملت فنڈ کے تعاون سے جب سے کام شروع ہوا مسلم نعشوں کی طرف سے جو بے چینی پولیس میں پائی جاتی تھی ختم ہوگئی ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان محمد خواجہ نعیم الدین کی ستائش کی ۔