حیدرآباد ۔ 10 نومبر ( سیاست نیوز) پولیس افضل گنج کا مراسلہ بذریعہ بلدیہ وصول ہوا جس میں دو مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ادارہ سیاست نے ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان گولی گوڑہ چمن میں تدفین عمل میں لائی ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے محمد خواجہ نعیم الدین کی ستائش کی۔ آج کی نماز جنازہ اور میت کو قبرستان پہنچانے میں تعاون کرنے والوں میں محمد شیخ عبدالستار عرف سرکار بھائی ، محمد اکبر ، محمد شعیب ، سید زبیر احمد ہاشمی ، محمد عنایت ، محمد ذاکر قابل ذکر ہیں۔