ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 2 اکٹوبر (راست) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو سید مصطفی علی کی تدفین کی درخواست کی گئی جو نامپلی کورٹ کے باہر ٹائپسٹ کا کام انجام دیا کرتے تھے ۔ پولیس نامپلی کارروائی کے بعد نعش کی تدفین کی درخواست کی۔ اس طرح پی ایس شاہ عنایت گنج سے شریف الامین کا مراسلہ وصول ہوا اور ایک مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح پی ایس افضل گنج 1 ، پی ایس بہادر پورہ 1 ، پی ایس بنجارہ ہلز 1 ، پی ایس بیگم بازار 1 ،ریلوے پی ایس نامپلی 1 ، پی ایس حبیب نگر 1 ۔ اس طرح جملہ 8 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میںلائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے قبرستان ہی میں پڑھائی ۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان شیخ عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ۔