حیدرآباد۔ 25؍ مئی ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کوGood Samartans India Destitute Home کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محمد حسین کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی اسی طرح شاہ عنایت گنج سے محمد شریف الامین کے مراسلے سے 3 سید نعیم الدین آئی پی ایس کلثوم پورہ کے مراسلے میں (1 پی ایس کنچن باغ (1) پی ایس پنجہ گٹہ (1) پی ایس چکڑپلی (1) پی ایس معین آباد (1) ریلوے پی ایس حیدرآباد (3) پی ایس کاچی گوڑہ (1) پی ایس چھتری ناکہ (1) پی ایس بہادرپورہ (2) پی ایس چارمینار (1) پی ایس مغلپورہ (2) اس طرح جملہ 19 مسلم نعشوں کو دوخانہ عثمانیہ ‘ گاندھی ہاسپٹل کے علاوہ الوال سے ان مسلم نعشوں کو حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی ۔ کار خیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی شیخ عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب سید عبدالمنان ‘ محمد عبدالجلیل نے ان مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے اللہ پاک سے دعا کی ان کو اجر عظیم فرمائے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ جناب زاہد علی خان نے شہر کے بڑے سرکاری دواخانوں میں پڑی مسلم نعشوں کی تجہیز ‘ تکفین و تدفین کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کارخیرکا آغاز کیا تھا۔