حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 28 اگست بروز جمعرات بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کریں گے اور پھر حجامہ کیا جائے گا ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے 040-65699966 پر صبح 11 سے 5 بجے تک ربط قائم کریں ۔۔