حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم سینئیر سٹیزنس کارڈس 30 نومبر 4 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈز مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب سید جنید سالک ایر کسٹمس آفیسر ، جناب وی بھاسکرا چاری ایڈیشنل کمشنر یو سی ڈی جی ایچ ایم سی اور جناب عبدالستار خاں جنرل سکریٹری آسرا مہمانان خصوصی ہونگے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ جناب احمد صدیقی مکیش ناظم ہونگے ۔ جناب محمد عبدالقدیر ورکنگ صدر نے درخواست گذار اور سینئیر سٹیزنس سے شرکت کی خواہش کی ہے اور کہا کہ ایسے معمرین جو اس کارڈ کے خواہاں ہیں وہ دو عدد فوٹوز اور آدھار کارڈ کی کاپی ساتھ لائیں ۔ تفصیلات 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔