ادارہ سیاست کی ایک مشن اور تحریک کے تحت خدمات ، مختلف شعبہ حیات کا احاطہ

دکن ریڈیو 107.8 کا حکومت ہند کے ماہرین کا دورہ ، مختلف شعبوں کا جائزہ ، جناب زاہد علی خان و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے اسٹوڈیو ریکارڈنگ سکشن اور پروگرام کے مشاہدے کے لیے حکومت ہند کے ماہرین سائنٹسٹ ڈاکٹرس کی 22 رکنی ٹیم جس کی قیادت نامور سائنسداں ڈاکٹر سریدھر اور مس اجوالا کررہی تھی ۔ تفصیلی مشاہدہ اور معائنہ کیا ۔ دکن ریڈیو کے نشریہ پروگرام اور اس کے تمام شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین وفد جن میں لیڈی ڈاکٹرس بھی شامل تھے ۔ خواتین کے پروگرامس اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے معلومات حاصل کی اور سائنس کے پروگرام از سر نو نشر کرنے کے لیے شیڈول میں شمولیت پر زور دیا ۔ 22 افراد پر مشتمل اس سائنسدانوں کے وفد سے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے مخاطب کرتے ہوئے دکن ریڈیو اور ادارہ سیاست کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ادارہ ایک مشن اور تحریک کے تحت کام کررہا ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست نے دکن ریڈیو کی سرگرمیوں کے حوالہ سے بتایا کہ کمیونٹی ریڈیو کی جو اسکیم ہے اس کے تمام قواعد / ضوابط پر عمل کرتے ہوئے یہ ریڈیو 107.8 یف ایم پر چل رہا ہے اور عوام الناس کا حوصلہ افزاء ردعمل مل رہا ہے ۔ معاشرہ کے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام بنائے جاتے ہیں ۔ مسٹر زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن مینجر نے تمام اراکین کو نہ صرف تمام شعبہ جات کے بارے میں معلومات دی بلکہ دن بھر اور مہینہ بھر کے پروگرام سے واقف کروایا اور کہا کہ دکن ریڈیو کا راست نشریہ Live پروگرام نوجوانوں کے تعلیم اور روزگار سے جڑے سوالات کے پروگرام اور اس کی مقبولیت کو بتایا کہ اس میں ماہر تعلیم ایم اے حمید کے جوابات کافی موثر ہوتے ہیں اور ہر ہفتہ بے شمار سوالات آتے ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر محمد اسمعیل احمد ڈائرکٹر دکن ریڈیو ، فہیم انصاری ، منیر احمد کے علاوہ دکن ریڈیو کا اسٹاف صفورہ ، صدیقہ ، حنا ، یاسمین موجود تھے ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔